اللہ کرے موت آجائے یا پھر میرے ماں باپ آجائیں

اللہ کرے مجھے موت آجائے یا پھر میرے ماں باپ آجائیں : اسلام آباد کی ایک اچھی فیملی کی نوجوان اور خوبصورت لڑکی لاہور کی سڑکوں پر رل گئی ، عزت بھی گنوا بیٹھی ۔۔۔ اقرا جبین نامی اسلام آباد کی اس لڑکی کے والدین اور بہن بھائی اسکی شادی کرکے انگلینڈ چلے گئے ، جس سے شادی کی وہ نکما نکلا ، عزت سے دو وقت کی روٹی بھی نہیں دے سکتا تھا اس لیے طلاق ہو گئی ، اب یہ اکیلی تھی سر چھپانے کے لیے دوسری شادی پسند سے کی ، مگر یہ شادی بھی صرف چند ماہ چلی ۔ یہ گریجوایٹ لٖڑکی پھر سڑکوں پر رلنے لگی ، چند روز قبل اسلام آباد سے لاہور آئی تاکہ کہیں نوکری اور رہائش مل جائے ، یہاں اسے جو ملا اس نے نوکری کا جھانسہ دیکر اسکی عزت لوٹی ، جو دیکھتا اسکی خوبصورتی اور مجبوری دیکھ کر پیچھے پڑ جاتا ، کسی رحم دل شخص نے اس لڑکی کو رلتا اور لٹتا دیکھ کر میڈٰیا اور پولیس کو اطلاع کی ۔ تمام حالات جاننے کے بعد پولیس نے اس خاتون کو کسی دارالامان منتقل کردیا ہے ، لڑکی نے روتے اور سسکتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اسکے والدین آئیں اور اسے اپنا لیں یا پھر کوئی شخص انکے لیے باعزت روزگار اور رہائش کا بندوبست کر دے تاکہ یہ کسی دردناک انجام سے دوچار ہونے سے بچ جائے ۔۔۔۔۔