Sunday, February 1, 2026
Urdu News

اوکاڑہ : 35 سالہ ریحانہ نے ماں باپ کے اصرار پر 65 سالہ بابے سے شادی کرلی جو انسان کے روپ میں شیطان نے

65سالہ شخص نے ظلم کی ہر حد پار کر دی!پہلے فراڈ سے شادی، پھر بے دردی سے جان لے لی

اوکاڑہ میں پیش آیا دل دہلا دینے والاواقعہ!65سالہ شوہر نے اپنی 32سالہ بیوی کی بے دردی سے جان لے لی!ریحانہ دو بیٹیوں کی ماں تھی،پہلے شوہر سے تنازعہ پرریحانہ نے طلاق لی اور اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ والدین کے گھر آ کر رہنے لگی، کچھ عرصہ والدین کے گھر رہنے کے بعد فیصلہ ہوا کہ ریحانہ کی دوسری شادی کر دی جائے، اسی اثناء میں ریحانہ کے لیے ایک 65سالہ انورنامی شخص کا رشتہ آگیا!انور نے خود کو بہت بڑا زمیندار شو کرایا اور اپنے دوستوں کی گاڑیاں، گھر اپنے بناکر دکھائے گئے، ریحانہ کے اہلخانہ جو کہ متوسط طبقے سے تعلق رکھتے تھے، انہوں نے انور کی دھن دولت کو دیکھتے ہوئے اپنی بیٹی کا رشتی دینے کا فیصلہ کیا!شادی کے بعد پتہ چلا کہ انور دولت مند نہیں بلکہ ایک فراڈیا تھا!شادی سے پہلے انور کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ وہ ریحانہ کی دونوں بیٹیوں کو باپ بن کر پالے گا، لیکن شادی کے کچھ عرصہ بعد انور نے ریحانہ سے مطالبہ شروع کر دیا کہ اپنی دونوں بیٹیوں کو گھر سے نکالو،ریحانہ نے اپنی دونوں بیٹیوں کو اپنے سے الگ کرنے سے انکار کر دیا۔اسی وجہ سے دونوں کے درمیان جھگڑا رہنے لگا!پھر ایک دن تنازعہ بھڑا ،انور نے اپنے دو بیٹوں کو ساتھ ملایا اور ڈنڈے مار مار کر ریحانہ کی جان لے لی!اب ریحانہ کے گھر والے اور اسکی 2معصوم بیٹیاں انصاف کی متلاشی ہیں۔تھانہ حویلی لکھا پولیس نے انور کو گرفتار کر لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *