بابراعظم کا ٹی 20 بلاسٹ میں شاندار کیچ

جیسا کہ ہم سب کو معلوم ہے پاکستان ٹی 20 کے کپتان اور بابر اعظم ان دنوں ٹی 20 بلاسٹ کھیلنے میں مصروف ہیں مگر فی الحال انکی کارگردی اس پوری سیریز میں کچھ خاص اچھی نہیں رہی ۔ مگر آج کے میچ میں بابر اعظم نے ایسا کیچ پکڑا ہے جس کو دیکھتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ کیچ انکی کارکردگی پر اثر ضرور ڈال سکتا ہے ۔
اور اس کیچ کے حوالے سے جہاں کمنٹیڑ تعریف کرتے نہیں تھک رہے وہاں سوشل میڈیا پر بھی اسکی کافی زیادہ پذیرائی ہورہی ہے ۔ آج کے میچ میں بھی بابر اعظم کچھ خاص بیڈنگ نہیں کرپائے ۔ 17 گیندیں کھیل کر صرف 10 رنز ہی اسکور کرسکے ۔ اور انکا اسٹرائیک ریٹ 58 کے قریب رہا ۔ مگر فیلڈنگ کے دوران انھوں نے ایسا ایک شاندار کیچ پکڑا ہے جس کو اس سیریز کا بہترین کیچ مانا جارہا ہے ۔ اب نیچے دی گئی تصاویر میں آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کتنا مشکل کیچ تھا جو بابر اعظم نے پکڑا ہے ۔ ہم اس کیچ کی ویڈیو نہیں لگا پارہے کاپی رائٹ کی وجہ سے ورنہ آپ کو لازمی دیکھاتے کے کس قدر مشکل اور شاندار کیچ پکڑا ہے ۔



