بابراعظم کی ٹی20 بلاسٹ میں 114 رنز کی دھوندار بیٹنگ

آخر کار بابراعظم کی پرفارمنس واپس آہی گئی ۔اور واپسی بھی ایسی کے سب دیکھتے ہی رہ گئے ایسی اننگز جس کا سب سے زیادہ انکی ٹیم  سمرسیٹ کو انتظار تھا ۔ جیساکہ میں اپنی پہلے بھی پوسٹ میں بتاچکا ہوں کہ پچھلے 3 میچوں میں بابراعظم کی بیٹنگ اپنی ٹیم کیلئے انتہائی ناقص جارہی تھی ۔ جس وجہ سے بابراعظم کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا تھا مگر کل رات بابر اعظم کی دھماکے دار بیٹنگ نے سب ناقدین کے منہ بند کرڈالے ہیں ۔ اور مین آف دی میچ بھی قرار پائے ۔

اگر میچ کی بات کرتے ہیں تو بابراعظم کی ٹیم نے 183 رنز بنائے 3 کھلاڑی آوٹ پر ۔ اور ان 183 رنز میں بابراعظم کی ٹیم کی طرف سے کسی نے نمایا کھیل پیش نہیں کیا سوائے بوبی بھائی کے ۔ بابراعظم نے چھکےاور چوکوں کی ہیٹرک بناڈالی اور اپنی ٹیم کیلئے صرف 62 بالز پر 114 رنز بنائے ۔ اور انھی 114 رنز کی بدولت کل رات بابراعظم کی ٹیم باآسانی اپنا میچ جیت بھی گئی ۔ اور میچ کے اختتام پر بابراعظم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ بابر اعظم نے اپنی کل کی اننگز میں 5 چھکے اور 9 چوکے مارے  ۔ اور انکا 183 کا اسٹرائیک ریٹ دیکھنے کو ملا ۔ یہ 183 کا اسٹرائیک ریٹ بابراعظم کا ہی ہے جن پر لوگ سلو کھیلنے کا الزام لگاتے ہیں ۔ وہ ذرا کل کا میچ دیکھ لیں ۔

One thought on “بابراعظم کی ٹی20 بلاسٹ میں 114 رنز کی دھوندار بیٹنگ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *