بارشوں کے ایک نہیں تین سپیلمحکمہ موسمیات کی بڑی خوشخبری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع میں 13 سے 15 دسمبر کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، گلیات، ہری پور اور بونیر میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ اسی طرح مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی اسی دوران بارش اور برفباری ہو سکتی ہے، جبکہ پشاور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ اور صوابی میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ برفباری کے باعث ناران، کاغان، کالام اور جبوڑی سمیت بالائی علاقوں میں سڑکیں پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں، جبکہ شدید بارش اور برفباری کی صورت میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔
ادارے کے مطابق میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں اضافہ ہونے سے حدِ نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث موٹر ویز اور ہائی ویز پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔