Tuesday, February 10, 2026
Urdu News

بار بار عاشق کیساتھ بھاگنے والی خاتون کا قتل

بار بار آشنا کے ساتھ بھاگنے والی خاتون کا ق.ت.ل : طلاق لے کر چلی جاتی اور کچھ ماہ بعد واپس آکر کہتی : بچوں کی خاطر مجھے رکھ لو ۔۔۔۔۔ 7 بچے پیدا کرکے بھی جس عورت کو سچا پیار نہ ملے اسکا پھر اور کیا حل ہے ؟؟ گوجرانوالہ کے نواح میں چند سال قبل پیش آئے افسوسناک واقعہ کی تفصیلات ۔۔۔۔۔۔ فیصل کی 16 سال قبل ایک خاتون سے شادی ہوئی ، یہ اسکے قریبی رشتہ دار ایک شخص کی بیٹی تھی ، انکے 7 بچے پیدا ہوئے جن میں سے چار فوت ہو گئے ، شادی کے 10 سال بعد تک سب کچھ ٹھیک ٹھاک رہا مگر پھر خاتون راہ راست سے اتر گئی اس نے علاقے کے ایک میراثی سے دوستی کر لی اور ایک روز اسکے ساتھ بھاگ گئی ، فیصل نے مقامی معززین کی مدد سے خاتون کو واپس اپنے گھر میں لا بسایا ، چند ہفتے گزرے تو خاتون پھر گھر سے اسی نوجوان کے ساتھ بھاگ گئی اور پھر خود چند ہفتے بعد واپس آگئی تو فیصل نے اپنی بیوی کو نہ صرف خوب مارا پیٹا بلکہ اسکے والدین اور بھائیوں کو بھی حالات بتائے ، والدین اور بھائیوں نے کہا ہم نے تمہیں سونپ دی اب جو دل کرے اسکے ساتھ کرو ۔۔۔ عثمان محنت مزدوری کرنے والا شخص تھا بچوں کی خاطر اب تک وہ خاموش تھا مگر اب اس سے یہ بے حیائی برداشت نہیں ہوتی تھی ، پورا گاؤں یا علاقہ اسکا تماشا دیکھ رہا تھا سب اس پر تھو تھو کررہے تھے ، لیکن اس نے ضبط سے کام لیا اور بیوی کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہا میری اور بچوں کی جان چھوڑ دو ، جدھر تمہارا دل کرے جاؤ ۔۔۔ چنانچہ خاتون کو طلاق ہوئی اور وہ آشنا کے ساتھ چلی گئی اور نکاح بھی کر لیا ، 9 ماہ اسکے ساتھ گزار کر وہ پھر فیصل کے پاس واپس آگئی اور کہا کہ میں نے غلطی کی اب شرمندہ ہوں ، بچوں کی خاطر مجھ سے دوبارہ شادی کر لو اب شکایت کا موقع نہیں دونگی ۔فیصل نے اپنے کزن آصف سے مشورہ کیا اور اپنی سابقہ بیوی کے ساتھ دوبارہ نکاح کر لیا ۔ ۔۔۔ آصف نامی اس شخص نے خاتون کو پیار سے سمجھایا کہ اپنے گھر آرام سے رہو ، میراثی کا پیچھا چھوڑ دو ، تمہارا شوہر بھی ہے بچے بھی ہیں اب گھر میں جم کر بیٹھ جاؤ ۔۔۔۔۔ لیکن خاتون باز نہ آئی ، اب اسکے آشنا نے انکے گھر کے قریب ایک گھر بنا لیا تھا ، خاتون رات کو اٹھ کر اسکے گھر چلی جاتی ۔ اب فیصل کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور اس نے کزن آصف کی مدد سے پہلے خاتون چائے میں نیند والی گو۔لیاں دے دیں جب وہ بے ہوش ہو گئی تو اسے گلا دبا کر ق۔ت۔ل کیا اور پھر چند کلو میٹر دور ایک نالے میں اسکی لا۔ش کو پھینک دیا گیا ۔۔۔۔۔

اس واردات کے بعد ملزم فیصل کی طبیعت خراب ہوئی اور اسے گوجرانوالہ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ۔۔ کئی ہفتے بعد نالے سے لا۔ش برآمد ہوئی تو خاتون کا ایک بھائی مدعی بن گیا اور فیصل و آصف کو نامزد کرکے بہن کے ق۔ت۔ل کی ایف آئی آر درج کروا دی ۔۔ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا ۔۔۔تھانے میں ملزم فیصل رو رو کر سب کو کہتا رہا ، ایک بدکار عورت نے مجھے برباد کر دیا ، میرے ساتھ جو کرنا ہے کرو ، مجھے پھا۔نسی لگا دو ، مجھےکوئی پروا نہیں ، میں نے جو کیا تنگ آکر کیا ۔ اپنے بیان میں ملزم نے ایک بات بالکل سچ کہی کہ عورت اگر بے مہار ہو جائے تو پھر اسے راہ راست پر لانا ناممکن ہے ، شاید یہی بات مردوں پر بھی لاگو ہوتی ہے ۔ اس افسوسناک واقعہ میں کون کتنا قصور وار ہے ؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں ۔۔۔

Source : 1 Team Sultan: info agency 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *