شاہین آفریدی کی ٹی20 بلاسٹ میں بہترین کارکردگی

شاہین آفریدی کی زبردست کارکردگی ہمیں ٹی 20 بلاسٹ میں نہیں دیکھنے کو ملے گی ۔ البتہ ایسی گیم دیکھنے کو ملے گی جس میں وہ ہمیں وکٹیں اُڑاتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔ ابھی پہلے شاہین آفریدی کی باولنگ کے بارے میں بات کریں گے جبکہ آخر میں بابراعظم کی کارکردگی کے بارے میں بھی بتایا جائے گا ۔

ٹی20 بلاسٹ میں شاہین آفریدی ، بابراعظم اور عماد وسیم حصہ لے رہے ہیں ۔ اگر سچ میں دیکھا جائے تو عماد وسیم کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کررہا ۔ چاہے ہو بابراعظم ہو یا شاہین آفریدی ۔ شاہین آفریدی اس ٹورنمنٹ میں محض صرف ایک وکٹ حاصل کر پائے ہیں ۔ جس کی تصویر آپ درج ذیل دیکھ سکتے ہیں

جس میں گیند سیدھی جاکر وکٹوں کے بیچ میں لگی ہے ۔ جس سے وہ کلین بولڈ ہوگئے بال بہت ہی تیز تھی جس کو کھلاڑی سمجھ نہیں سکا ۔  اور پھر شاہین آفریدی نے اپنے مخصوص انداز میں اس وکٹ کو سیلیبریٹ کیا ۔ مگر پورے ٹورنمنٹ میں شاہین آفریدی کی کارکردگی نہایت ناقص رہی ہے ۔ 4 میچوں میں صرف ایک ہی کھلاڑی کو آؤٹ کر پائے ہیں ۔ اسکے علاوہ عماد وسیم کی اگر کارکردگی دیکھیں تو بہت بہترین کارکردگی جارہی ہے ۔ 4 میچ وہ بھی کھیل چکے ہیں اور 4 میچوں میں 6 کھلاڑیوں کو وہ بھی آؤٹ کرچکے ہیں۔ اب بابر اعظم کی بات کرتے ہیں تو بابر اعظم بھی شاہین آفریدی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپارہے ۔ پہلے میچ میں تو بابراعظم نے 42 رنز بنائے تھے ۔ مگر اس کے بعد مزید 3 میچوں میں تو جیسے انکا بلا رنز بنانا ہی بھول گیا ہو ۔ابھی بھی ٹورنمنٹ کے آدھے میچز باقی ہیں۔ اور پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس چانس ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنا کر اپنا نام بنا سکیں ۔ خاص کر بابراعظم اور شاہین آفریدی کو اس سلسلے میں زیادہ محنت کی ضرورت ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.