طارق ٹیڈی کی بیوہ اور بیٹیاں اپنوں کے ظلم کا شکار

پاکستانی کامیڈی کے معروف نام طارق ٹیڈی مرحوم کی دوسری بیوی اسما اور ان کی بیٹیاں صفا و مروہ شدید مالی اور قانونی مسائل کا شکار ہیں۔ طارق ٹیڈی کے انتقال کو تین برس گزرنے کے باوجود ان کے خاندان میں وراثت کا تنازع بڑھتا جا رہا ہے۔
مرحوم کی پہلی بیوی سے بڑے بیٹے پر الزام ہے کہ اس نے تمام جائیداد اور اثاثوں کا کنٹرول سنبھال کر دوسری بیوی اور اپنی سگی بہنوں کو وراثت میں حق دینے سے انکار کر دیا ہے۔
بیوہ اسما کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل عدالتی کارروائیوں کا سامنا کر رہی ہیں مگر ابھی تک انہیں کوئی ریلیف نہیں ملا۔
اسما نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ انہیں اور ان کی بیٹیوں کو قانونی حق دلانے میں مدد فراہم کی جائے۔