فیصل آباد میں دل خراش واقعہ، شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

فیصل آباد کے علاقے سمندری میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینک کر اسے شدید زخمی کر دیا۔
ایشا نامی 24 سالہ خاتون کی شادی جنوری 2025 میں خادم حسین سے ہوئی تھی۔ شادی کے چند ماہ بعد گھریلو اخراجات نہ دینے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑے شروع ہو گئے۔ اختلافات بڑھنے پر ایشا ناراض ہو کر اپنی والدہ کے گھر چلی گئی اور وہیں رہنے لگی۔
غصے میں بپھرے خادم حسین نے سسرالی گھر پہنچ کر ایشا کے چہرے اور جسم پر تیزاب پھینک دیا، جس سے اس کا چہرہ اور جسم کا بڑا حصہ بری طرح جھلس گیا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس واقعے کا مقدمہ درج کیا اور ملزم خادم حسین کو گرفتار کر لیا۔