قیامت خیز واقعہ! مدیحہ اور اقصیٰ نے اپنے ہی باپ کا گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اُتار دیا!

پاکپتن میں دل دہلا دینے والا سانحہ سامنے آ گیا! 6 بچوں کے باپ یاسین کی پُراسرار موت کا معمہ حل ہو گیا اور قاتل کوئی غیر نہیں بلکہ اس کی اپنی بیٹیاں مدیحہ اور اقصیٰ نکلیں!
تحقیقات کے مطابق دونوں بیٹیوں نے اپنے آشنا عابد کے ساتھ مل کر باپ کی جان لینے کا منصوبہ بنایا۔ واردات کے وقت ایک بیٹی نے ایک طرف سے اور دوسری نے دوسری طرف سے گلے میں پھندا ڈال کر بے رحمی سے کھینچا، یہاں تک کہ باپ کی سانسیں ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئیں۔
حیران کن طور پر یہ خوفناک منظر صرف تین افراد نے نہیں دیکھا… بلکہ یاسین کی بیوی بھی موقع پر موجود تھی اور خاموش تماشائی بنی رہی! محلے کی ایک خاتون نے یہ سب دیکھ کر فوراً پولیس کو اطلاع دی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق بیٹیوں کا مشترکہ آشنا عابد بھی گرفت میں آ چکا ہے جبکہ ملزمہ زہرہ بی بی تاحال مفرور ہے۔
🔻 یہ واقعہ 4 نومبر کو پیش آیا تھا۔