ماڈل کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کو باعزت بری کردیا

آج کراچی کی مرکزی سینٹرل جیل میں اے ڈی جے ویسٹ ماڈل کورٹ کے سامنے دوافراد کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا ۔ اور عدالت نے سانحہ بلدیاں فیکٹری کیس کے مرکزی ملزم رحمان بھولا، عبدالقادر اور محمد نعیم کو واضح ثبوت نہ ہونے کی بنا پر باعزت بری کردیا


رحمان بھولا کے وکیل عابد زمان ایڈوکیٹ نے عدالت میں دلائل پیش کرتے ہوئے عرض کیا کہ میرے موکل کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں پولیس جان بوجھ کر میرے موکل کو پھسانا چاہ رہی ہے ۔ اور جو گواہ پیش ہوئے ہیں ان کے بیانات میں واضح تضاد بھی موجود ہے ۔

Loading...

پولیس کے مطابق ملزمان نے 2012 میں شہری مرید حسین اور بشیر احمد کو قتل کیا۔ ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ تھانہ بلدیہ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔

مگر پولیس اس بات پر اصرار کرتی رہی کہ ان ملزمان کا واضح تعلق بنتا ہے 2012 میں مرید حسین اور بشر احمد کو قتل کرنے میں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *