Monday, October 2, 2023
World

میں صحت مند رہنے کیلئے روزانہ گائے کا پیشاب پیتا ہوں، اکشے کمار

ہندو مذہب میں گائے ایک مقدس مقام رکھتی ہے ، ہندو اس جانور کی عزت اپنے خداؤں کی طرح کرتے ہیں وہ نہ تو اس کا گوشت کھاتے ہیں اور نہ دودھ پیتے ہیں، بلکہ وہ اس کے پیشاب اور گوبر کو اپنی دوائیوں اور دیسی ٹوٹکوں میں استعمال کرکے اسے باعث فرحت اور ثواب سمجھتے ہیں۔

آج تک سمجھا جاتا تھا کہ یہ سوچ ان پڑھ اور نچلے درجے کے ہندوؤں میں پائی جاتی ہے اور باشعور لوگ جو ہندو مذہب سے تعلق رکھتے ہیں وہ ان بے سروپا باتوں پر کان نہیں دھرتے مگر بالی ووڈ کے سپر سٹار اکشے کمار کے ایک بیان سے یہ تاثر بالکل ختم ہوگیا ۔

اپنی آئندہ آنے والی فلم بیل باٹم کی ہیروئن ہما قریشی کے ساتھ ایک انسٹاگرام سیشن کےدوران انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ وہ گائے کا پیشاب ایک طرح کے علاج کے طور پر روزانہ پیتے ہیں۔

اکشے کمار نے حال ہی میں ڈسکوری چینل کے ایک مشہور ایڈونچر شو ا ن ٹو دی وائلڈ میں اس کے میزبان بیئر گرلس کے ہمراہ نظر آئے ہیں، یہ قسط  11 ستمبر کو نشر کی جانی تھی، اس شو اور اپنی فلم کی پروموشن کیلئے انسٹاگرام پر وہ ہما قریشی اور بیئر گرلس کے ساتھ لائیو سیشن میں شریک ہوئے۔

لائیو سیشن کے دوران ہما قریشی نے ان سے پوچھا کہ شو کے دوران انہوں نے خود کو ہاتھی کے گوبر سے بنائی گئی چائے پینے پر کیسے تیار کیا؟ تو اس سوال کے جواب میں اکشے کمار نے انکشاف کیا کہ “میں بالکل پریشان نہیں تھا میں پریشان ہونے کیلئے پرجوش تھا میں آیورویدک طریقہ علاج کیلئے روزانہ گائے کا پیشاب پیتا ہوں، اسی لیے مجھے ہاتھی کے گوبر سے بنی چائے پینے میں کوئی دقت نہیں ہوئی”۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *