ٹک ٹاک نے ایک اور گھر اجاڑ دیا

عشق پوائیاں زنجیراں : 4 بچوں کی ماں کے اندھے اور خوفناک عشق کی سچی داستان : واقعہ چار سال پرانا مگر سبق آموز ہے جو مشترکہ خاندانی نظام کی افادیت کو چیخ چیخ کر اجاگر کرتا ہے ۔۔۔۔ لاہور کے علاقہ کاہنہ کی یہ خاتون اپنے میاں اور چار بچوں کے ساتھ گھر میں رہتی تھی ، شوہر بات بات پر ٹوکتا ، پابندیاں لگاتا ، شک کرتا اور ہفتے میں کم از کم تین بار مارپیٹ کا نشانہ بناتا ۔۔۔۔ ان حالات میں ایک روز خاتون اپنے گھر کی چھت پر تھی جب اس نے قریب ہی ایک مکان کی چھت پر ایک نوجوان کو دیکھا جو بڑی دیر سے اسے دیکھ رہا تھا ، اگلے روز پھر وہی معاملہ ، ایسے لگتا جیسے وہ نوجوان اس خاتون کے انتظار میں ریتا تھا، پھراشاروں سے دعا سلام شروع ہوئی اور دوستی ہوگئی ، انگلیوں کے اشاروں سے نوجوان نے اپنا موبائل نمبر خاتون کو بتا دیا ، پھر فون پر رابطے شروع ہو گئے اور نوجوان نے خاتون سے ملاقات کے لیے آنا شروع کردیا ، اکثر ایسا ہوتا کہ خاتون اپنے شوہر کو سونے سے پہلے نیند والی گو۔لیاں چائے میں ملا کردے دیتی اور پھر اس کا عاشق آجاتا اور وہ اس کے ساتھ وقت گزارتی ۔۔۔ ایک روز ایسے ہی خاوند کو چائے دی مگر وہ نہ جانے کیوں اس وقت جاگ گیا جب دونوں عاشق معشوق دوسرے کمرے میں ساتھ تھے ، شوہر نے شور مچایا اور گا۔لیاں دینا شروع کیں تو عاشق اور معشوق نے ملکر اس کو سر میں اینٹ ماری اور پھر گلے میں کپڑا ڈال کر موت کی نیند سلا دیا ، عاشق وہاں سے نکل گیا ، بیوی نے اپنے اور شوہر کے ماں باپ کو اطلاع دی کہ میرے سر کا تاج رات زخمی حالت میں گھر آیا اور کہا کہ ایک لوڈر رکشہ سے باہر نکلا سریا لگا ہے اور سر میں چوٹ آئی ہے ، میں نے کہا چلیں پٹی کروا آئیں تو انہوں نے کہا معمولی چوٹ ہے تم پٹی باندھ دو ٹھیک ہو جائے گی ، مگر صبح انکی طبیعت خراب ہو گئی اور اللہ کو پیارے ہو گئے ۔۔۔ شوہر کے والدین نے معاملہ مشکوک جانا اور پولیس کو اطلاع کردی ، پولیس نے گھر میں موجود موبائل کا ریکارڈ چیک کیا اور رات ڈائل شدہ نمبروں بارے پوچھا تو خاتون جواب نہ دے سکی ، پولیس نے اس نمبر کے مالک کو کال کی کہ خود تھانے آجاؤ کچھ پوچھنا ہے اگر نہیں آؤ گے تو ہم آجائینگے ۔۔۔اس دوران پوسٹ ۔مار۔ٹم رپورٹ میں ق۔ت۔ل کا انکشاف ہو چکا تھا ۔۔۔۔ چنانچہ پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لیا اور تھانے لے گئی جبکہ عاشق نامراد بھی خود پیش ہو گیا ، تھانے میں خاتون بار بار کہتی رہی ہاں میں نے اپنے عاشق کی محبت میں یہ سب کیا ہے ، میں اس سے محبت کرتی ہوں اور کرتی رہونگی ، کوئی میرے دل سے اسکی محبت نہیں نکال سکتا ۔۔۔۔ یہ دونوں عاشق معشوق اب جیل میں بند ہیں اور ان پر مقدمہ چل رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔