Sunday, August 31, 2025
Urdu News

پشاور پولیس کی کارروائی، شخص کی جیب سے نکلنے والی ڈبیا نے سب کو حیران کردیا

پشاور پولیس چوکی پر ایک شخص کی تلاشی کے دوران جیب سے کالے رنگ کی ایک ڈبیا برآمد ہوئی۔ پولیس اہلکار نے وہ ڈبیا مانگی تو اس نے دینے سے صاف انکار کردیا۔ جب زبردستی چھیننے کی کوشش کی گئی تو اس نے ڈبیا مٹھی میں بھینچ لی۔ پولیس کو شک ہوا کہ اس میں نشہ آور چیز ہے، اس لیے اسے تھانے لے جایا گیا۔

انسپکٹر نے سختی کے باوجود جب ڈبیا لی تو اندر دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ اس کے اندر ایک نحیف سا لال بیگ تھا جو غالباً دم گھٹنے سے مر چکا تھا۔ پوچھنے پر وہ شخص روتے ہوئے بولا: “جناب یہ تو بیوی کو ڈرانے کے لیے رکھا تھا۔” 😭🙏

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *