چنیوٹ: انسانیت شرمندہ

: انسانیت شرمندہ، کوڑے کے ڈھیر سے زندہ نومولود بچی برآمد
چنیوٹ کے نواحی گاؤں چک نمبر 127 ج بی، بھٹی والا میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم سنگدل والدین اپنی نومولود بچی کو کوڑے کے ڈھیر میں پھینک گئے۔
علی الصبح راہگیروں نے کوڑے کے ڈھیر سے بچے کے رونے کی آواز سنی، آواز کا تعاقب کرنے پر کپڑوں میں لپٹی ایک زندہ نومولود بچی برآمد ہوئی، جسے دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئے اور بچی کو فوری طور پر DHQ ہسپتال چنیوٹ منتقل کر دیا گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم اسے خصوصی نگہداشت کی ضرورت ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔