Sunday, September 14, 2025
Urdu News

کراچی میں افسوسناک واقعہ: پسند کی شادی کرنے والا نوجوان سسر کے ہاتھوں قتل، بیوی زخمی

کراچی میں غیرت کے نام پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں استور سے تعلق رکھنے والا نوجوان ارتضیٰ علی اپنے ہی سسر کے ہاتھوں زندگی سے محروم ہوگیا، جبکہ اس کی اہلیہ زخمی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ارتضیٰ علی نے ایک سال قبل پٹھان فیملی کی لڑکی سے عدالت کے ذریعے شادی کی تھی، جس کے بعد دونوں گلگت منتقل ہوگئے۔ کچھ عرصہ بعد لڑکی کے والد نے خاندان کی موجودگی اور علما کے سامنے صلح کر لی تھی اور دونوں خاندانوں میں معاملات بہتر ہو گئے تھے۔

تاہم حال ہی میں یہ جوڑا سسرال سے ملنے کراچی پہنچا۔ بتایا جاتا ہے کہ ارتضیٰ اگلی صبح لاہور روانہ ہونا چاہتا تھا اور اس نے فلائٹ بک کر رکھی تھی، لیکن اسی دوران سسرال والوں نے دونوں کو رات کے کھانے پر بلایا۔ کھانے کے دوران لڑکی کے والد نے سب کے سامنے اپنے داماد پر اندھا دھند گولیاں چلائیں، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

مقتول کی میت گلگت روانہ کر دی گئی ہے، جہاں دنیور میں اس کی نمازِ جنازہ اور تدفین ادا کی جائے گی۔ اس افسوسناک واقعے پر علاقے میں شدید صدمہ اور غم کی فضا پائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *