Friday, August 22, 2025
Urdu News

کلر کہار کے قریب ٹرالا الٹنے سے ہیلپر حیدر علی جاں بحق

چوک اعظم کے رہائشی حیدر علی بطور ہیلپر ٹرالے کے ساتھ روزی روٹی کما رہا تھا۔ آج کلر کہار کے قریب ٹرالہ الٹنے کے باعث وہ جاں بحق ہوگیا۔ مرحوم کے دو ننھے بیٹے اور ایک لاڈلی بیٹی ہے جو اپنے والد کے بغیر ایک لمحہ بھی نہیں رہ سکتی تھی۔ حیدر علی کی میت آج رات 9 بجے گھر لائی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *