کورونا وائرس کو ختم کرنے کیلئے کتنے ڈگری سینٹی گریڈ درکار ہوتا ہے ۔ امریکی اور فرانسسی ماہرین نے حقیقت بتادی

کورونا وائرس کو ختم کرنے کیلئے کتنے ڈگری سینٹی گریڈ درکار ہوتا ہے ۔ امریکی اور فرانسسی ماہرین نے حقیقت بتادی

کرونا وائرس کے حوالے سے بہت ساری تحقیقات سامنے آرہی ہیں ۔ جبکہ کے حالیہ دنوں میں فرانسسی ماہرین نے اپنے تجربات کی روشنی میں یہ دعوی کیا ہے کہ کرونا جیسےمہلک وبائی مرض کو ختم کرنے کیلئے ابالنے جتنا درجہ حرارت درکار ہوتا ہے

مزید تفصیلات کے مطابق فرانسیسی ماہرین نے بتایا ہے کہ اگر کرونا وائرس کو 50 سے 60 ڈگری سینٹی گریڈ پر بھی تقریبا ایک گھنٹے سے اوپر رکھا جائے تو یہ پھر بھی ایک سے دو ، دو سے چار میں تقسیم ہوکر مزید پھیلنے کی اپنی صلاحیت کو برقرار رکھتا ہے ۔ مگر وائرس کو 96 ڈگری سینٹی گریڈ پر 5 منٹ تک رکھا گیا تو وہ فورا ختم ہوگیا ۔
تاہم فرانسسی ماہرین کی رائے سے قبل امریکی نیشنل اکیڈی آف سائنسز نے اپنی جامع رپورٹ میں وائٹ ہاوس کو آگاہ کردیا تھا کہ موسم گرما کے سخت سے سخت ترین درجہ حرارت سے بھی کرونا وائرس کے خطرناک پھیلاؤ پر اثر نہیں پڑے گا ۔ جبکہ اس سے پہلے یہ افوائیں عام گردش کررہی ہیں کہ جیسے ہی موسم گرم ہوگا تو گرمی کی شدت سے کرونا آسانی سے ختم ہوجائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.