Friday, August 22, 2025
Urdu News

یزمان روڈ: 11 سالہ طوبیٰ مدرسے سے واپسی پر درندگی کا نشانہ، ملزم انجام کو پہنچ گیا

یزمان روڈ چک 24 بی سی کے رہائشی محمد اسلم کی 11 سالہ بیٹی طوبیٰ مدرسے سے واپس آ رہی تھی جب راستے میں بدبخت علی حمزہ نے اسے کھیت میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم لاہور کی ایک فیکٹری میں بھی ایسے جرائم میں ملوث رہ چکا تھا مگر بچ نکلا تھا، اور اپنی ماں کے جنازے میں شرکت کے لیے بہاولپور آیا ہوا تھا۔

واقعے کے بعد بچی کو شدید تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مقدمہ درج ہونے پر پولیس نے فوری کارروائی کی اور ڈی پی او، ایس پی اور اے ایس پی کی نگرانی میں ملزم کو گرفتار کر لیا، جس نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

طوبیٰ ابھی ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ اس کے والد غم سے نڈھال ہیں۔ واقعے نے معاشرے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے کہ ہم سب کو اپنی اولاد، خصوصاً بیٹوں کی تربیت اور ان کی صحبت پر نظر رکھنے کی سخت ضرورت ہے۔ بصورتِ دیگر کل کو کوئی بھی اس المیے کا شکار ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *