Sunday, December 28, 2025
Urdu News

یکم جنوری 2026بڑا اعلان ملک بھر میں نئے کرنسی نوٹ جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شام کے مرکزی بینک نے یکم جنوری 2026 سے ملک بھر میں نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔خبر ایجنسی کے مطابق یہ اقدام کرنسی سواپ منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد پرانے اور خستہ حال نوٹوں کو مرحلہ وار نئے نوٹوں سے تبدیل کرنا ہے۔
شامی مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت عوام کو اپنی موجودہ کرنسی بغیر کسی اضافی فیس کے نئے نوٹوں میں تبدیل کرانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرنسی کی تبدیلی کا عمل یکم جنوری سے باضابطہ طور پر شروع ہوگا اور اسے مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا تاکہ مالیاتی نظام میں کسی قسم کا دباؤ یا خلل پیدا نہ ہو۔ بینک حکام کے مطابق اس عمل کے دوران تمام کمرشل بینکوں اور مجاز مالیاتی اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ عوام کو بروقت اور آسان سہولت میسر آ سکے۔
شامی مرکزی بینک نے واضح کیا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ جدید سیکیورٹی فیچرز سے آراستہ ہوں گے، جن میں جعلی نوٹوں کی روک تھام کے لیے خصوصی علامات اور جدید پرنٹنگ ٹیکنالوجی شامل ہے، اس اقدام سے نہ صرف کرنسی کی حفاظت میں اضافہ ہوگا بلکہ مالی لین دین میں شفافیت بھی بہتر ہو گی۔ مرکزی بینک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر یقین کریں، کرنسی کی تبدیلی کے عمل کی نگرانی سختی سے کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا بے ضابطگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *