Saturday, July 12, 2025
World

ابھی شادی نہیں ہوئی تھی… حمیرا اصغر کی تدفین، چچا نے نجی زندگی پر کیا کہا؟

“حمیرا ہماری بیٹی جیسی تھی، اس کی کبھی شادی نہیں ہوئی۔ اس کی ایک چھوٹی بہن ہے جو ذہنی طور پر بیمار ہے، جبکہ بڑی بہن کی بھی شادی نہیں ہوئی۔ اس کے دو بھائی ہیں اور والدین بھی زندہ ہیں۔ کسی پر الزام نہ لگائیں، ایک دن سب نے چلے جانا ہے۔”

یہ بات حمیرا اصغر کے چچا محمد علی نے لاہور کے قبرستان میں تدفین کے وقت اشک بار آنکھوں کے ساتھ کہی۔

حمیرا کے بھائی کی اہلیہ ہما، جو کراچی میں رہتی ہیں، ان کے بارے میں کچھ اور دعوے کر رہی ہیں جو حقیقت سے مختلف ہیں۔

چند دن پہلے کراچی کے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے حمیرا اصغر کی کئی دن پرانی لاش ملی، جس کی حالت دیکھ کر پولیس بھی حیران رہ گئی۔ ان کا جسم گل چکا تھا اور کسی کو ان کے جانے کا علم تک نہ ہو سکا۔

یہ خبر مزید دکھ بھری بن گئی جب یہ انکشاف ہوا کہ خاندان نے لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم، آج لاہور میں حمیرا اصغر کی تدفین کر دی گئی۔

سوچنے کی بات یہ ہے کہ اگر وہ کسی کی بیٹی اور بہن تھیں، تو ان کی زندگی میں اتنی تنہائی کیوں رہی؟ اور ایک فنکارہ، جو کبھی اسکرین پر چمکتی تھی، اتنی خاموشی سے کیسے رخصت ہو گئی؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *