افسوس ناک: ساوتھ افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پوچفسٹروم: ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق میچ بارش کے باعث 14،14 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 14 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز اسکور کئے۔
رپورٹس کے م طابق پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض 20 اور عائشہ ظفر 13 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
جواب میں جنوبی افریقہ ویمن نے ہدف 4 گیندیں قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ ویمنز کو سیریز میں مسلسل دوسری کامیابی کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔