Thursday, August 21, 2025
Moral Stories

امریکی پائلٹ کا مشاہدہ: سعودی عرب سے امریکہ تک پردے کا بدلتا منظر

امریکن پائلٹ کہتا ہے: “جب سعودی ائیرپورٹ سے جہاز بلند ہوا تو برقعے میں لپٹی باپردہ خواتین کو دیکھ کر احترام سے میری نظریں جھک گئیں۔ مگر جب امریکی ایئرپورٹ JFK پر جہاز کی لینڈنگ ہوئی تو میں نے دیکھا کہ ایک خاتون بھی باپردہ نہیں تھی۔ سب کے برقعے سیٹوں کے پیچھے پھینکے ہوئے تھے اور وہ خواتین بے پردہ جہاز سے اتر رہی تھیں۔ یہ دیکھ کر میں بہت حیران ہوا۔”

شاید اسلامی ملک چھوڑتے وقت اسلامی احکام و اخلاق بھی چھوڑ دیے جاتے ہیں۔ غیرت و حمیت کے ساتھ ساتھ دین بھی پیچھے رہ جاتا ہے۔ بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو یورپ و امریکا میں بھی اسلامی حلیے اور پردے کو برقرار رکھتے ہیں۔ ورنہ اکثر لوگ جیسا دیس ویسا بھیس اپنا لیتے ہیں، یہاں تک کہ نظریات اور عقائد بھی بدلنے لگتے ہیں۔

ایسی دولت و شہرت سے اللہ کی پناہ۔ جو شخص اپنے دین اور مذہب کے ساتھ وفادار نہ ہو، وہ کسی اور کا کیا وفادار ہو سکتا ہے؟ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کے ایمان اور غیرت کی حفاظت فرمائے، کیونکہ ایمان اور غیرت ہی دنیا کی سب سے بڑی دولت ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *