ایبٹ آباد قتل کیس: پوسٹمارٹم رپورٹ نے اصل حقیقت سامنے رکھ دی

ایبٹ آباد میں قتل کی جانے والی ڈاکٹر وردہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ نے واقعے کی ہولناک تفصیلات واضح کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر وردہ کی موت گلا دبانے اور سانس رکنے کے باعث ہوئی، جب کہ گردن کی ہڈی بھی دباؤ کی وجہ سے ٹوٹ چکی تھی۔
میڈیکل ٹیم نے بتایا کہ ان کے جسم پر متعدد نشان اور خراشیں بھی پائی گئیں، جن میں دائیں کندھے، دائیں بازو اور دائیں ہتھیلی پر نمایاں زخم شامل ہیں۔ آنکھوں پر سوجن اور ناک سے بہنے والا خون بھی تشدد کی تصدیق کرتا ہے۔
تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیے پوسٹمارٹم کے دوران حاصل کردہ نمونے فورنزک لیب روانہ کیے جا رہے ہیں۔ یہ رپورٹ ڈاکٹر امجد محمود کی سربراہی میں تیار کی گئی اور ان ہی کے دستخطوں سے جاری ہوئی۔