Urdu News

ایران نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ کردیا

ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل حملہ کردیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہم نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر اور اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب ایرانی عہدیدار نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے جارحیت پسندوں کے خلاف بھرپور دفاع کیا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ، ایران کو شدید ترین حملوں کا سامنا ہے۔شہریوں، اسکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،اس سب کے باوجود عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *