Saturday, June 14, 2025
Urdu News

ایران کا اسرائیل پر بھرپور جوابی وار

ایران نے اسرائیل کے فضائی حملوں کے ردِعمل میں بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے درجنوں ڈرون اسرائیلی حدود کی جانب روانہ کیے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 100 ڈرون لانچ کیے گئے جنہیں روکنے کے لیے فضائی دفاعی نظام متحرک کر دیا گیا۔

اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق بیشتر ڈرون راستے میں ہی ناکام بنا دیے گئے، تاہم ایرانی کارروائی کو سنگین نوعیت کا قرار دیا گیا ہے۔ اس کے بعد اسرائیل نے جوابی حملے تیز کر دیے ہیں۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث بن گوریان ایئرپورٹ سے تمام پروازیں معطل کر دی گئیں ہیں۔

ممکنہ ایرانی بیلسٹک حملے کے پیش نظر اسرائیل بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو محفوظ مقامات کے قریب رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

جوابی کارروائی میں اسرائیلی فضائیہ نے ایران میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں مبینہ فوجی تنصیبات اور جوہری مراکز شامل ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ ان حملوں میں ایرانی فوج کے اعلیٰ افسران، جن میں جنرل محمد باقری اور پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی شامل تھے، جان سے گئے، جبکہ کچھ سائنسدانوں اور شہریوں کی ہلاکت کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔

ایرانی ذرائع ابلاغ نے تہران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں اور دھوئیں کے بادلوں کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے بتایا کہ یہ کارروائیاں پہلے سے منصوبہ تھیں اور مکمل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ فضائیہ کے درجنوں طیاروں نے ان حملوں میں حصہ لیا، جس سے خطے میں تناؤ نئی بلندیوں پر جا پہنچا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *