ایسے ناپاک مردوں سے اپنی بہنوں بیٹیوں کو بچائیں

ہمارے معاشرے میں ایک نسل انتہائی نیچ، کمینے، خود غرض اور لالچی لڑکوں کی ہے جو لڑکیوں کو پھانستے ہیں۔ اپنی محبت میں مبتلا کر کے ان کے جذبات سے کھیلتے ہیں اور مختلف طریقوں سے جھوٹ بول بول کر ان سے پیسے بٹورتے ہیں۔ اور پیسے بٹورنے کے بعد اپنے دوستوں کی محفل میں بڑا فخر کرتے ہیں اور خود سے سچی محبت کرنے والی نادان لڑکی کا اپنے دوستوں میں مذاق اڑاتے ہیں۔
اب چونکہ لڑکی پیار میں مبتلا ہوتی ہے، اسے جھوٹ میں یقین کرنے میں مزہ ہی بہت آتا ہے اور ایک وفادار لڑکی اپنے پیار کی خاطر سب کچھ کرنے کو ہر وقت تیار رہتی ہے۔ کچھ جذباتی بلیک میل ہو کر نقد پیسے دے دیتی ہیں، کچھ تحفے تحائف اور کچھ تو اپنا انتہائی مہنگا زیور ان لالچی جانور نما لڑکوں کے حوالے کر دیتی ہیں۔
اور بات یہاں تک بھی نہیں رکتی۔ ایسے ناپاک لڑکے موقع دیکھ کر چوکا لگانے کے خوب ماہر ہوتے ہیں۔ اور لڑکیاں بھی سوشل میڈیا استعمال کرتے کرتے کسی نہ کسی فخش ویڈیو تک پہنچ جاتی ہیں جو ان کے جنسی ہارمونز میں حدت پیدا کر دیتی ہیں، تو لڑکوں کا ایسی لڑکیوں کو گناہ کی طرف مائل کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔
میری بہن آپ جب بھی اللّٰہ کی حدود کو پامال کر کے حرام تعلق میں آئیں گی آپ کا دل، دماغ اور یہاں تک کہ روح کا چین تک تباہ ہو جائے گا۔ محبت کرنا کوئی گناہ نہیں ہے۔ ہر انسان محبت کا متلاشی ہے اور سچی محبت کائنات کی سب سے حسین چیز ہے۔
ایک بات یاد رکھیں۔ جو مرد آپ سے سچی محبت کرتا ہے کبھی بھی وہ جس حال میں بھی ہو آپ سے پھوٹی کوڑی طلب کرنا بھی اپنی توہین سمجھے گا۔ اور سچی محبت میں مبتلا مرد آپ کو بدکاری کی دعوت دینا دور، کبھی فحش گوئی تک نہیں کرے گا، اپنے دماغ میں بھی کبھی آپ کے ساتھ زنا کے بارے میں نہیں سوچے گا۔۔۔
ویسے تو ہمارے معاشرے میں ایک بڑی تعداد زانی، بدکار لڑکیوں کی پیدا ہو چکی ہے جو اس تحریر کو Old Fashioned کہہ کر مذاق اڑائیں گی۔ Boyfriend رکھنا یا زنا کرنا ان کے لئیے فیشن بن چکا ہے، یاد رکھیں وقت سب کی کلاس لیتا ہے اور وقت وقت پر لیتا ہے۔ کارما ایک اٹل حقیقت ہے اور یہ اس جہان میں یا پھر اگلے جہان میں آپکی پکڑ کر کے رہے گا، اور لازمی کرے گا۔
تو میری بہن یہی Tester ہے وفادار مرد کی محبت کو پرکھنے کا۔ کسی بھی سٹیج پر وہ آپ سے پیسہ طلب کرے، میسجز، کال میں فخش گوئی کرے یا زنا کرنے کی طرف مائل کرے تو الٹے پاؤں مڑ جائیں اس سے پہلے کہ آپ کا دل، دماغ اور روح سب کچھ ایسے زخمی ہو جائیں کہ آپ ساری زندگی ان زخموں کو نہ بھر پائیں۔