ایس پی عدیل اکبر کی موت کی تحقیقات

اسلام آباد میں ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کے معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیم کی سربراہی ڈی جی سیف سٹی ہارون جوئیہ کر رہے ہیں، جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق اور ڈی آئی جی سیکیورٹی عتیق طاہر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
تحقیقاتی ٹیم نے ایس پی عدیل اکبر کے ڈرائیور اور آپریٹر سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے اور سیف سٹی کی تمام فوٹیجز حاصل کر لی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک شواہد کی روشنی میں آگے بڑھائی جائیں گی، جبکہ یہ بھی معلوم کیا جا رہا ہے کہ خودکشی سے قبل ایس پی عدیل اکبر نے کس سے بات کی تھی۔