Tuesday, January 6, 2026
Urdu News

ایک گاؤں، ایک معمہ… اور انجام تک پہنچتی تفتیش

قصور کے قریب ایک گاؤں قلع خوشحال سنگھ میں پیش آنے والا واقعہ ہر دل کو دہلا دینے والا ہے، جہاں ایک پانچ سالہ بچے کے ساتھ ظلم کے بعد ایک دل خراش حقیقت سامنے آئی۔ واقعے نے پورے علاقے کو سوگ اور خوف میں مبتلا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، عمر نامی ایک دکاندار نے پانچ سالہ حنان کو چیز دینے کے بہانے اپنی دکان پر بلایا اور وہاں ایک سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔ بعد ازاں، اپنے فعل کو چھپانے کی نیت سے بچے کو قتل کر کے اس کی لاش اپنے گھر میں موجود توڑی والے کمرے میں چھپا دی گئی۔ اس جرم پر پردہ ڈالنے کے لیے ملزم کے گھر والوں نے بھی اس کا ساتھ دیا۔
ننھے حنان کی لاش پانچ دن تک اسی کمرے میں چھپی رہی، جبکہ دوسری جانب پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ اسی مرحلے پر کیس میں ایک فرض شناس اور بہادر پولیس افسر کی انٹری ہوئی—ایس ایچ او علی اکبر انصاری۔
ایس ایچ او علی اکبر انصاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پانچ دن اور راتیں مسلسل محنت کرتے ہوئے پورے گاؤں میں سرچ آپریشن کیا۔ پیشہ ورانہ مہارت، جدید تفتیشی انداز اور غیر معمولی لگن کے نتیجے میں پولیس بالآخر اصل ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔
اصلی مجرم تک پولیس کیسے پہنچی، اس پوری کہانی پر ننھے حنان کے والدین کا مکمل انٹرویو پیج پر موجود ہے، جو اس المیے کی گہرائی کو مزید واضح کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *