Urdu News

بااثر افراد کا سایہ… انصاف اب بھی دور؟

لاہور کے ایک علاقے میں گھروں میں کام کرنے والی خاتون پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے مقامی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔

متاثرہ خاتون کلثوم بی بی کے مطابق بااثر افراد نے نہ صرف ان پر جسمانی تشدد کیا بلکہ ان کے ساتھ بدسلوکی بھی کی گئی۔ واقعے کے فوراً بعد خاتون نے 15 ایمرجنسی پر کال کی اور متعلقہ تھانے میں درخواست بھی جمع کروائی، تاہم تاحال مقدمہ درج نہ ہونے کی شکایت سامنے آئی ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے انہیں مسلسل دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، جس سے وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے فوری کارروائی نہ ہونے پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

متاثرہ خاتون نے مریم نواز شریف سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر فوری مقدمہ درج کیا جائے اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ واقعہ ایک بار پھر خواتین کے تحفظ اور قانون کے فوری نفاذ کے حوالے سے سنجیدہ سوالات کھڑے کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *