بابراعظم کی جگہ کس کھلاڑی کو شامل کیا جائے ، معین علی کا بہترین مشورہ.

کولمبو(نیوز ڈیسک)انگلینڈ کے سابق کرکٹر معین علی نے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں بابر کی جگہ فخر زمان کو شامل کرنے کا مشورہ دے دیا۔انہوں نے پاکستانی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کرنا چاہیے۔
ایک پوڈکاسٹ میں سابق انگلش کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کو سوریا کمار سے سب سے زیادہ محتاط رہنا ہو گا، سوریا کمار کسی وقت بھی میچ کا رخ تبدیل کر سکتے ہیں۔انہوں نے بھارت کے فاسٹ بالر بمرا اور اسپنر کلدیپ یادیو کو پاکستان کے لئے خطرناک قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ پریماداسا اسٹیڈیم کی وکٹ عام طور پر اسپنرز کی مددگار ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ پاکستان کو بابر کی جگہ فخر زمان کو شامل کرنا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ خواجہ نافع اور شاہین آفریدی کو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنانا چاہیے۔