Wednesday, January 14, 2026
Urdu News

بریکنگ نیوز:ایران پر حملہ!امریکا کا بڑا ایکشن

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) پینٹاگون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی سے متعلق مختلف آپشنز پیش کر دیے ہیں، جس کے بعد خطے میں ایک بار پھر کشیدگی میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے صدر ٹرمپ کو دی گئی بریفنگ میں ایران کے جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائل تنصیبات، سائبر نظام اور اندرونی سیکیورٹی ڈھانچے کو ممکنہ اہداف کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ آپشنز مختلف سطح کے حملوں پر مشتمل ہیں، جن میں محدود کارروائی سے لے کر بڑے پیمانے کی فوجی مداخلت تک کے منصوبے شامل ہیں۔

امریکی فوجی کمانڈرز نے صدر کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی قسم کے حملے سے قبل خطے میں امریکی فوجی پوزیشنز کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہوگا۔ کمانڈرز کا کہنا ہے کہ ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر دفاعی حکمتِ عملی کو مکمل کرنے اور اتحادی ممالک کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے وقت درکار ہوگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کو دی گئی بریفنگ میں تہران میں بعض غیر فوجی اہداف اور سیکیورٹی نظام کو نشانہ بنانے کے آپشنز بھی شامل ہیں۔ امریکی حکام مختلف منظرناموں پر غور کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ کارروائی کے نتائج اور ردعمل کا اندازہ لگایا جا سکے۔

دوسری جانب ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے ایران کے ممکنہ جوابی حملوں کا ہدف ہوں گے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *