بڑی خبر: عمران خان کے بیٹوں کا اچانک بڑا اعلان ، ہر کوئی حیران رہ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے والد کی موجودہ قید سے متعلق سنگین خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں انتہائی خراب اور تشویشناک حالات میں رکھا گیا ہے۔
دونوں بھائیوں نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل کے ڈیتھ سیل میں قید ہیں، جہاں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں اور حالات بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق قاسم خان اور سلیمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران والد کی قید کی صورتحال پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جس سیل میں موجود ہیں وہاں روشنی نہایت کم ہے اور بنیادی سہولیات بھی محدود ہیں، جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دونوں بھائیوں کے مطابق یہ حالات کسی بھی قیدی کے لیے ناقابلِ قبول ہیں۔
سلیمان خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جیل کے سیل میں اکثر بجلی بند رہتی ہے، جس سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں فراہم کیا جانے والا پانی بھی صاف نہیں، جبکہ مجموعی طور پر جیل کی موجودہ حالت بین الاقوامی قیدی حقوق کے معیار پر پورا نہیں اترتی۔ سلیمان خان نے اس صورتحال کو نہایت افسوسناک قرار دیا۔
قاسم خان نے کہا کہ عمران خان کی قید کے اثرات صرف ان پر ہی نہیں بلکہ پورے خاندان پر پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیرونِ ملک ہونے کی وجہ سے وہ اس صورتحال کے سامنے خود کو بے بس محسوس کرتے ہیں اور والد کے لیے کچھ نہ کر پانے کا احساس انہیں شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیتا ہے۔