Urdu News

بہاولپور : ڈولفن اہلکار نے ندا نامی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر مسلسل ایک سال تک

ڈولفن اہلکارلڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر مسلسل ایک سال تک ( ز ی ا د تی) کا نشانہ بناتا رہا!

بہاؤلپور میں قیس نامی ڈولفن اہلکار جو کہ یزمان منڈی کا رہائشی ہے، کی ندا نامی لڑکی کیساتھ دوستی ہوئی، دوستی کے بعد قیس مسلسل ندا کو استعمال کرتا رہا، ندا کو حمل ٹھہر گیا تو قیس کے سعودی عرب میں موجود بھائی کا سہارا لیا، ندا کو کہا گیا کہ وہ ابھی سعودی عرب میں موجود ہے اور واپس آتے ہی دونوں کی شادی کرا دیگا، ندا کا حمل ضائع ہوگیا، تو دونوں بھائی شادی کے وعدے سے پھر مکر گئے، ندا نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پورٹل پر شکایت درج کرائی تو ڈی پی او بہاؤلپور نے مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے جس کے بعد یزمان پولیس کیجانب سے مقدمہ تو درج کر لیا گیا مگر تاحال ندا کا نہ میڈیکل کرایا گیا اور نہ ہی اسے انصاف مل سکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *