تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاندان جاں بحق

وزیرآباد: جی ٹی روڈ پر جنڈیالہ ڈھاب والا کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل پر سوار خاندان کو ٹکر مار دی، حادثے میں خاتون اور دو بچوں سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔
اطلاعات کے مطابق متاثرہ فیملی گوجرانوالہ سے گجرات جا رہی تھی کہ راستے میں ٹرک نے پیچھے سے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری۔ جاں بحق اور زخمی تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور وہ ایک ہی موٹر سائیکل پر سفر کر رہے تھے۔
واقعے کے فوراً بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔