Urdu News

تیل کی قیمت میں تاریخی اضافہ ، مزید 130 روپے مہنگا

 (اویس کیانی)مٹی کےتیل کی قیمت میں تاریخی اضافہ  کر دیا گیا،مٹی کا تیل130روپے8پیسےفی لیٹرمہنگا   ہونے سے نئی قیمت318 روپے 81پیسےفی لیٹر ہوگئی۔

 وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

 حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 130 روپے 8 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 318 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
 لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 67 روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 235 روپے 1 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

 خیال رہے مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بھی عائد ہے جبکہ لائٹ ڈیزل پر اس وقت 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے۔

 واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ رات ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لٹر کا تاریخی اضافہ کیا تھا، جس کے بعد اب دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *