Wednesday, January 14, 2026
Urdu News

جب عشق میں اندھی ہو کر حقیقی بہن نے اپنے حقیقی بھائی

جب عشق میں اندھی ہو کر حقیقی بہن نے اپنے حقیقی بھائی اور ساتھ بہنوں کے اکلوتے چراغ کو قتل کر دیا۔۔۔۔۔۔
چیچہ وطنی میں غیرت، عشق اور قتل — سات بہنوں کے اکلوتے بھائی کی دل دہلا دینے والی کہانی
چیچہ وطنی کے نواحی علاقے میں پیش آنے والا یہ واقعہ آج بھی انسان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتا ہے، جہاں محبت، غیرت اور ضد نے مل کر ایک پورے خاندان کو برباد کر دیا۔ یہ داستان ہے سات بہنوں کے اکلوتے بھائی ایلی اسد مسیح کی، جسے اسی کی بہن نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر قتل کر دیا۔
مذکورہ مسیحی خاندان میں چھ بیٹیوں کے بعد بڑی دعاؤں اور منتوں کے نتیجے میں ایلی اسد کی پیدائش ہوئی، جسے گھر بھر میں خاص مقام حاصل تھا۔ بعد ازاں سب سے چھوٹی بیٹی مایا پیدا ہوئی، جو والدین اور بہن بھائیوں کی غیر معمولی توجہ کے باعث ضدی اور خودسر بنتی چلی گئی۔
وقت کے ساتھ مایا کو علاقے کے ایک مسلم نوجوان احتشام سے محبت ہو گئی۔ اس محبت میں اس نے اسلام قبول کیا اور والدین سے شادی کی اجازت مانگی، تاہم خاندان نے اس رشتے کو عزت اور روایات کے خلاف قرار دیتے ہوئے صاف انکار کر دیا۔ دوسری جانب ایلی اسد، جو خود کو خاندان کی عزت کا محافظ سمجھتا تھا، احتشام کو سبق سکھانے کے منصوبے بنانے لگا۔
یہی بات مایا کے لیے ناقابلِ برداشت بن گئی۔ اس نے اپنے محبوب کو بچانے کے لیے انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ ایک دن احتشام بطور مہمان گھر آیا۔ منصوبے کے مطابق ایلی اسد کی چائے میں نشہ آور چیز ملائی گئی، جس سے وہ بے ہوش ہو گیا۔ بعد ازاں مایا نے اپنے ہی دوپٹے سے بھائی کا گلا گھونٹ دیا اور احتشام نے اس کا ساتھ دیا۔
واردات کے بعد دونوں فرار ہو گئے، مگر ایک عینی شاہد خاتون کی اطلاع پر پولیس نے محض چند روز میں دونوں کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے عشق کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ کو ختم کرنا چاہتے تھے۔
یہ واقعہ اس تلخ حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ جب محبت عقل پر غالب آ جائے تو انجام صرف تباہی ہی ہوتا ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *