Thursday, October 23, 2025
Urdu News

جنت تشدد کیس کا ڈراپ سین ، جھوٹے الزامات سے پورا ملک گمراہ کر دیا گیا

لاہور کا وہ کیس جس نے پورے ملک میں ہلچل مچائی تھی، اب ایک نئے رخ پر آ گیا ہے۔ جنت نامی خاتون کے بارے میں چند روز پہلے خبر چلی کہ شوہر عثمان نے دوست کے ساتھ مل کر بیوی پر بہیمانہ تشدد کیا، بال کاٹے اور اُس کی عزت پامال کی۔ یہ خبر اتنی وائرل ہوئی کہ بڑے بڑے چینلز نے بھی بغیر تحقیق کے نشر کر دی۔

مگر اب کہانی کا رخ مکمل طور پر بدل چکا ہے۔ جنت کی نند ارم اور سسرال والے میڈیا پر آئے اور واضح مؤقف دیا کہ جنت پر کوئی تشدد نہیں ہوا، بلکہ یہ محض ایک ایکسیڈنٹ تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھی ان کے مؤقف کو درست ثابت کر دیا۔

مزید یہ کہ محلے کے مکینوں سے بات چیت کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ جنت کا کردار وہاں پہلے سے مشکوک سمجھا جاتا تھا۔ یوں ایک جعلی کہانی نے نہ صرف خاندان بلکہ میڈیا کو بھی گمراہ کر دیا۔

Reference : MN Point Offical

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *