Friday, October 24, 2025
Urdu News

جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ پر افسوسناک حادثہ

لالہ موسیٰ کے علاقے چک پیرانہ میں ال غنی پیٹرولیم کے قریب دو کاروں اور ڈمپر ٹرک کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا۔
حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کا شکار کار میں سوار تینوں نوجوانوں کا تعلق کھاریاں کینٹ سے تھا۔
زخمیوں کو عزیز بھٹی ہسپتال گجرات منتقل کر دیا گیا، جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *