حکومت کا چھٹیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں آؤٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی نظام میں لانے کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر بڑے فیصلے کر لیے گئے ہیں۔ آؤٹ آف سکول بچوں کے داخلوں کے لیے وفاقی سطح پر چیلنج فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ قومی تعلیمی ایمرجنسی کے بعد بچوں کو سکولوں میں لانے کے لیے مشترکہ قومی حکمت عملی نافذ کی جائے گی۔
یہ فیصلے وزارتِ تعلیم کے تحت منعقدہ 38ویں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیے گئے، جہاں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے نیشنل ایجوکیشن ایمرجنسی ایکشن پلان کی منظوری دی۔کانفرنس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں جعلسازی کے ذریعے داخل کیے گئے 18 لاکھ گھوسٹ بچوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے،صوبے میں داخلوں کی شرح بڑھانے کے لیے 10 ہزار سرکاری سکول آؤٹ سورس کیے گئے ہیں۔ سندھ کے وزیر تعلیم نے آگاہ کیا کہ سرکاری سکولوں میں 93 ہزار اساتذہ کی بھرتیاں کر کے سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ بلوچستان کی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کے مطابق صوبے میں 3200 بند سکول بحال کر کے 1 لاکھ 40 ہزار بچوں کے داخلے کیے گئے ہیں۔