Thursday, January 15, 2026
Urdu News

خاتون اور ٹریفک وارڈن میں تلخی

ایک ہی گھنٹے میں دوسری بار چالان کی کوشش، خاتون نے ٹریفک وارڈن کو تھپڑ دے مارا، ایسا ایسا لقب کہ ٹریفک انسپکٹر کو خاتون کی منت سماجت کرکے جان چھڑانا پڑ گئی ، وائرل ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ چنیوٹ میں ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان جسکے ساتھ ایک خاتون اور شیر خوار بچہ تھا اسے ٹریفک پولیس نے روکا اور چالان کاٹنے لگے تو نوجوان نے موقف اختیار کیا کہ ابھی 1 گھنٹہ بھی نہیں ہوا چالان کروائے ، آپ نہ کریں چالان مگر ٹریفک وارڈن بضد تھا ، اس دوران شیر خوار بچے نے رونا شروع کردیا تو خاتون نے غصے میں آکر مذکورہ وارڈن کو نہ صرف تھپڑ دے مارا بلکہ ایسی ایسی گا۔لی دی کہ موقع پر موجود لوگ دم بخود رہ گئے ، واقعہ میں ایک ٹریفک انسپکٹر نے معاملے کو سنبھالا اور منت سماجت کرکے خاتون کو موقع سے روانہ کیا ۔۔۔۔اسی لیے کہتے ہیں ہر سوراخ میں ہاتھ نہیں ڈالنا چاہیے ، کسی سوراخ میں سانپ بھی ہو سکتا ہے ۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *