خاموش گھر، ہولناک انجام… ایک افسوسناک واقعہ

مریدکے کے نواحی علاقے لبانوالہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 16 سالہ طالبہ کنول کو گھر کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق واقعے کے وقت کنول اپنے 14 سالہ معذور بھائی کے ساتھ گھر میں اکیلی موجود تھی، جبکہ دیگر اہلِ خانہ ایک شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے۔ اسی دوران نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور لڑکی کو نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی فرسٹ ائیر کی طالبہ تھی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔ مقدمہ مقتولہ کے چچا بابر علی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد حاصل ہوئے ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔