دبئی لیکس ! پائل گیمنگ کی نازیباویڈیو اصلی ہے یا نقلی؟

مشہور انڈین یوٹیوب گیمر اور انفلوئنسر پائل دھارے المعروف پائل گیمنگ دسمبر 2025 میں ایک مبینہ نجی اور نازیبا ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر سرخیوں میں آ گئیں ہیں۔ صارفین نے ویڈیو کو پائل گیمنگ سے جوڑ کر شیئر کیا تاہم مہاراشٹر سائبر پولیس نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویڈیو ڈیپ فیک ہے اور پائل کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
رواں ماہ دسمبر کے وسط میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ پائل گیمنگ کی ہے۔ کچھ کلپس کو دبئی لیک کا نام دیا گیا کیونکہ پائل حال ہی میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران دبئی میں موجود تھیں۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد افواہیں شدت اختیار کر گئی لیکن پائل کے مداحوں نے فوراً اسے ڈیپ فیک قرار دیا۔
پائل گیمنگ نے انسٹاگرام پر ایک تفصیلی بیان جاری کیا جس میں کہا کہ یہ ویڈیو میرے نام اور تصویر کو غلط طور پر جوڑتی ہے۔ اس میں نظر آنے والی لڑکی میں نہیں ہوں اور اس کا میری زندگی سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے ویڈیو کو سخت تکلیف دہ اور غیر انسانی قرار دیا اور عوام سے اپیل کی کہ ایسی جعلی مواد شیئر نہ کریں۔
مہاراشٹر سائبر پولیس کی تصدیق
پائل گیمنگ کی شکایت پر مہاراشٹر سائبر پولیس نے ویڈیو کا تجزیہ کیا اور 19 دسمبر 2025 کو رپورٹ جاری کی جس میں واضح کیا گیا کہ یہ ویڈیو اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ڈیپ فیک ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔