Thursday, August 14, 2025
Entertainment

‏دلیر خان اور سرکس کے شیر

‏دلیر خان گذشتہ چار برس سے ایک سرکس میں شیروں کے ماسٹر ٹرینر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

ایک روز صبح ناشتہ کرتے ہوئے بیگم سےتکرار ہوگئی۔ دلیر خان کو غصہ آگیا اور وہ ناشتہ چھوڑ کر سرکس چلے گئے۔ بیگم بھی غصے میں آگ بگولہ تھیں۔ انہوں نے بھی شوہر کو روکا نہیں

‏شام کو اچانک دھواں دار بارش شروع ہوگئی۔ دلیر خان کا غصہ ابھی تک ٹھنڈا نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے فیصلہ کیا آج رات گھر نہیں جاوں گا۔ چنانچہ وہ شیر کے ساتھ ہی پنجرے میں لیٹ گئے اور کمبل تان کے سو گئے۔

رات زیادہ گزر گئی تو گھر پر بیگم کو تشویش ہوئی پریشانی عروج پہ پہنچ گئی

‏تو اس نے کار نکالی اور خود ڈرائیو کرکے سرکس جا پہنچی.

دیکھا دلیر خان شیر کے پنجرے میں خراٹے لے رہے ہیں۔

بیگم نے ایک چھڑی اٹھائی اور ڈرتے ڈرتے پنجرے کے قریب گئیں اور چھڑی اپنے شوہر کو چبھوتے ہوئے بولیں۔

” ڈرپوک، بزدل کہیں کے،

یہاں چُھپے بیٹھے ہو.. 😁🤭😅

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *