Urdu News

روسی تیل کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشرق وسطیٰ جنگ کے تناظر میں روس نے پاکستان کو سستے داموں تیل فروخت کرنے کی پیشکش کر دی ہے اگر پاکستان نے آفر سے استفادہ کیا تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہے ۔

پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ پی خوریف نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کئی دہائیوں سے فوجی اور تکنیکی تعاون ہے، پاکستان نے رابطہ کیا تو اسے سستا تیل دیں گے، وہ اس صورتحال سے فائدہ اٹھاسکتا ہے،اسلام آباد میں پریس کانفرنس اور گفتگو کے دوران روسی سفیر نے کہا کہ ایران کا ردعمل امریکی فوجی تنصیبات کیخلاف تھا جو خلیجی آبناؤں میں موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی کارروائیوں اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مزید کچھ نہیں کہنا، صورتحال غیریقینی ہے، روسی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ کی فوجی مہم جوئی پر پوری دنیا حیران ہے، موجودہ کشیدگی کب اور کیسے ختم ہوگی، اس کی پیشگوئی ممکن نہیں۔

انھوں نے کہا صورتحال پیچیدہ ہے، روسی سفیر البرٹ پی خوریف نے کہا ہم پاکستان کو تیل بیچنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان بھی اس صورتحال سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ تیل کی خریداری کیلئے پاکستان کے روس سے رابطے کا ابھی تک میرے علم میں نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *