رکشے والے کے چھوٹی سالی کیساتھ خفیہ تعلقات نےگھر اجاڑ دیا

سالی آدھے گھر والی کو پورے گھر والی بنانے کا جنون: ظالم رکشہ ڈرائیور کا کالا کرتوت بے نقاب ۔۔ لاہور کے نواحی قصبہ ہیر میں چند سال قبل پیش آیا عبرتناک واقعہ ۔۔۔۔ دلاور اپنا ذاتی رکشہ چلاتا تھا ۔ اسکی شادی کو 10 سال ہو چکے تھے اور چار بچے تھے ، اسکی بیوی بہت خوبصورت تھی مگر ہر بار بچے کی پیدائش پر اسکی چھوٹی بہن اسکے گھر آجاتی تھی ، اس دوران دلاور کے اپنی سالی کے ساتھ تعلقات بن گئے ، ایک بار اسکی بیوی نے اسے نازیبا حالت میں پکڑ لیا اور بہت روئی پیٹی ، غیر شادی شدہ بہن واپس گھر چلی گئی اور دلاور کی بیوی ایک سال تک نہ خود اپنے میکے گئی نہ شوہر کو جانے دیا ، وہ اسکی غلطی معاف کر چکی تھی اور اپنا گھر محفوظ رکھنا چاہتی تھی لیکن اسکے شوہر نےسالی سے تعلقات گھر کے باہر چوری چھپے قائم رکھے ، اسکی سالی اکثر اپنے گھر سے اکیلی آجاتی اور یہ لاہور میں کہیں نہ کہیں مل لیتے ، اس دوران دلاور نے اپنے ایک بھتیجے کو 50 ہزار روپے کا لالچ دیا اور پلان بنایا کہ وہ ڈا۔کو کے روپ میں اسکی بیوی کو گو۔لی مار دے گا ، اس واردات کو ڈ۔کیتی کا رنگ دیا جائے گا اور پھر کچھ عرصے بعد اسکی بیوی کے ماں باپ بچوں کی وجہ سے اسکی سالی کے ساتھ اسکی شادی کردیں گے ، افسوس کہ کچھ روز بعد جب کہ دلاور کی بیوی بچوں کو لے کر کافی مہینوں بعد اپنے میکے گئی تو چند روز بعد دلاور انہیں لینے پہنچ گیا وہ بیوی اور 4 بچوں کو اپنے رکشے میں قصور سے واپس اپنے گاؤں ہیر روانہ ہوا تو راستے میں اسکے بھتیجا جس نے منہ لپیٹا ہوا تھا موٹرسائیکل پر آیا ، رکشے کو رکنے کا اشارہ کیا اور آکر دلاور کی بیوی سے پرس اور زیورات چھینے ، اس غریب نے ڈر سے سب کچھ دے دیا مگر اپنے ہی رشتہ دار ڈا۔کو نے بدقسمت خاتون کو گو۔لی مار دی ، یہ گو۔لی اسکے سر کو پھا۔ڑ کر ساتھ بیٹھی بچی کے سر میں جا لگی ، بیوی کے ساتھ ساتھ معصوم چند سالہ ماہین بھی خون میں لت ۔پت ہو گئی ، مگر اسکی بیٹی کے سانس چل رہے تھے چنانچہ اسے 1122 میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ بھی دم توڑ گئی ، اسکے بعد دلاور نے ایک اور ڈرامہ رچایا اس نے سڑک پر شور شرابہ کیا رونا دھونا شروع کیا لوگ اکٹھے ہو گئے اس نے ایسے ایسے بین کیے کہ ہجوم مشتعل ہو گیا اور سڑک کو ٹائر جلا کر بند کردیا گیا ، اعلیٰ پولیس افسران وہاں آگئے انہوں نے دلاور کو انصاف کی یقین دہانی کروائی اور مجرم پکڑنے کا وعدہ کیا تو دلاور بیوی اور بچی کی لا۔شیں لے کر گھر آگیا ، مگر پولیس نے اپنا وعدہ پورا کیا اور 24 گھنٹے میں ملزم پکڑ دکھائے وہ ایسے کہ دلاور کاکال ریکارڈ چیک کیا گیا اسکے بھتیجے کے ساتھ اسکے بار بار رابطے مشکوک نکلے ، پہلے بھتیجے کو پکڑ کر ساری کہانی معلوم کر لی گئی اور پھر سالی سے شادی کے خواب دیکھنے والے اصل مجرم کو گرفتار کرکے حوالات میں ڈال دیا گیا۔۔۔۔