زوال آیا تو بھی کمال کا آیا – ہیرو سے اسٹيج آرٹسٹ تک، معمر رانا کا افسوسناک سفر

ایک زمانہ تھا جب معمر رانا پاکستانی فلم انڈسٹری کے صفِ اول کے ہیرو سمجھے جاتے تھے۔ فلم چُوڑیاں اور یہ دل آپ کا ہوا جیسی کامیاب فلموں نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ مگر وقت کے ساتھ فلم انڈسٹری زوال کا شکار ہوئی تو معمر رانا کا کیریئر بھی تیزی سے نیچے آ گیا۔
اب صورتحال یہ ہے کہ وہ اپنی شناخت برقرار رکھنے کے لیے تیسری درجے کے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، جہاں نہ کہانی کا معیار باقی ہے اور نہ ہی وہ عزت جو کبھی بڑے پردے پر ملتی تھی۔
شائقین کا کہنا ہے کہ یہ انجام ان ستاروں کے لیے سبق ہے جو عروج کے دنوں میں خود کو ناقابلِ شکست سمجھ بیٹھتے ہیں۔ 🌙🎬