سابق وزیرِ اعظم کو 3 کرپشن کیسز میں 21 سال قید کی سزا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈھاکا کی ایک خصوصی عدالت نے سابق وزیرِ اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ واجد کو راجوک کے پرباچال نیو ٹاؤن پراجیکٹ میں مبینہ غیرقانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق تین الگ الگ کرپشن مقدمات میں مجموعی طور پر 21 سال قید کی سزا سنادی ہے۔
یہ فیصلہ ڈھاکا کی اسپیشل جج کورٹ نمبر 5 کے جج محمد عبداللہ المأمون نے سنایا، جنہوں نے ہر کیس میں 7 سال قید کی سزا دی اور واضح کیا کہ تمام سزائیں تسلسل کے ساتھ مکمل کی جائیں گی، جس سے مجموعی سزا 21 سال بنتی ہے۔
پس منظر:
23 نومبر کو استغاثہ اور صفائی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد آج کا دن فیصلہ سنانے کے لیے مقرر تھا۔
تین مقدمات میں مجموعی طور پر 22 افراد نامزد تھے، جن میں سے 21 کو مجرم قرار دے دیا گیا جبکہ ایک ملزم کو بری کردیا گیا۔