سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کے حوالے سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی ، ہر آنکھ اشکبار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فیصل آباد میں لیجنڈری آف سپنر سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ بڑا قبرستان غلام محمد آباد میں 6 بجے ادا کی جائیگی۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےمرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالٰی سوگوار خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے، آمین۔