راولپنڈی میں قبرستان سے دل دہلا دینے والا واقعہ، 7 سالہ بچی کی قبر کی بے حرمتی

راولپنڈی گرجہ روڈ کے علاقے ملک کالونی کے قبرستان میں افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ دو دن قبل علینہ ظفر نامی سات سالہ بچی، جو بیماری کے باعث انتقال کر گئی تھی، کو والد نے دفن کیا تھا۔ اگلے دن جب غریب باپ دوبارہ قبرستان آیا تو دیکھا کہ کسی نے معصوم بچی کی قبر میں درندگی کی اور اس کا کفن باہر پھینک دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ اہلِ علاقہ اس المناک واقعے پر شدید غم و غصے میں مبتلا ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بچی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور والد کو صبر جمیل دے۔ آمین 🤲